top of page

وقار یونس نے لیٹ سوئنگ کا فن سکھایا۔ سہیل خان



انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے پہلے چار

روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں حاصل کرنے والے سہیل

خان نے اپنی عمدہ کارکردگی کا کریڈیٹ وقار یونس کو دیتے ہوئے کہاہے کہ قومی

کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے انہیں انگلینڈ میں لیٹ سوئنگ کے گر سکھائے ہیں۔

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں انگلش کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے والے فاسٹ باؤلر

سہیل خان نےاس سے قبل 2016 میں دورہ انگلینڈ کے 2 ٹیسٹ میچوں میں 25 کی

اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس

سیریز میں انہوں نے 2 مرتبہ ایک اننگز میں

پانچ وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہ ٹیسٹ سیریز 2-2 سے

برابررہی تھی۔


فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں کنڈیشنز پاکستان سے مختلف ہیں، یہاں ہر باؤلر کا

گیند سوئنگ ہوتا ہےلہٰذا انہوں نےچار روزہ پریکٹس میچ سے قبل وقار یونس سے لیٹ

سوئنگ کا فن سیکھنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ وقار یونس ایک لیجنڈ ہیں جو

بات انہیں گذشتہ چند روز سے الجھائے ہوئے تھی، وقار یونس نے وہ5 منٹ میں سکھا

دی۔فاسٹ باؤلر نےکہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کی پہلی

اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سہیل خان نے مزید کہاکہ وہ باؤلنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی کا بھرپور فائدہ

اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ باؤلنگ کا فن سیکھنے کے لیے وقار یونس کے ساتھ

زیادہ سے زیادہ وقت گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ 4 سال بعد ٹیم

میں واپسی پر انہیں فخر ہے۔

5 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page