top of page

ٹوکیو اولمپکس اختتام پذیر ہوگیے

اگلے اولمپکس فرانس کے شہر پیرس میں ہوں گے



ثاقب الرحمٰن سے


دنیائے کھیلوں کے 32 ویں ٹوکیو اولمپکس آج شب گئے اختتام پذیر ہوگئے۔


اگلے اولمپکس فرانس کے شہر پیرس میں منعقد ہوں گے۔ اختتامی تقریب میں میزبان ملک جاپان، اگلے میزبان ملک فرانس اور یونان جہاں سے اولمپکس کا آغاز ہوا تھا کے جھنڈے لہرائے گئے۔


اولمپک چیمپئین مردوں کی میراتھن جیتنے والے کینیا کے کپ شاج ایلی وڈ قرار پائے۔ انہوں نے میراتھن کا بیالیس اعشاریہ ایک سو پچانوے کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے آٹھ منٹ اڑتیس سیکنڈ میں طے کیا۔


خواتین میں بھی یہ اعزاز کینیا کی جیپ چر چر نے مذکورہ فاصلہ دو گھنٹے ستائیس منٹ اور بیس سیکنڈ میں طے کیا۔


میڈلز کی مجموعی ریس میں امریکہ 113 کیساتھ سر فہرست، جبکہ چائنا نے 88 اور روس نے 71 میڈلز حاصل کئے۔


گولڈ میڈلز کی رینکنگ میں امریکہ 39, چائنا 38 اور جاپان 27 کیساتھ سر فہرست رہے۔


پاکستان کے دس اتھلیٹس میں سے کوئی بھی اتھلیٹ میڈل حاصل نہ کرسکا۔


ٹوکیو اولمپکس دنیا میں کورونا وبا کے ہیش نظر ایک سال کے لئے ملتوی کئے گئے تھے۔


اسکی تاخیر سے اگلے منعقد ہونے والے مقابلوں پر بھی اثر ہوگا۔


اختتامی تقریب میں وزیر اعظم جاپان مسٹر سوگا یوشی ہیدے نے منتظمین اور شرکاء کا کورونا کے باوجود شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

3 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page