top of page

ویمن T20 ورلڈ کپ 2020

آسٹریلیا نے پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرکے تاریخ رقم کردی

سڈنی(محمد ثاقب الرحمٰن سے)



ساتواں آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں 21 فروری تا 18 مارچ کے مابین کھیلا گیا جس میں اس مرتبہ بھی آسٹریلیا کی ٹیم نے میدان مار کر تاریخ رقم کردی۔ یہ مقابلہ دنیا کی دس مایہ ناز ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے ۔ میں آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ، بھارت اور بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی ۔ میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شامل تھیں۔ یاد رہے کہ اس ایونٹ میں تھائی لینڈ نے پہلی بار کوالیفائی کیا تھا۔


میگا ایونٹ کا شاندار افتتاح 21 فروری کو سڈنی کی شو گراوٴنڈ میں ہوا جس میں مقامی فنکاروں نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔ افتتاحی میچ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد جیت لیا۔ افتتاحی میں 13ہزار سے زائد شائقین کرکٹ موجود تھے۔





پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی بسمہ معروف نے کی۔ دیگر کھلاڑیوں میں جویریہ خان، عالیہ ریاض،ندا ڈار، ایمن انور، انم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناٴ، ارم جاوید، منیبہ علی، عمائمہ سہیل، سدرہ امین اور سیدہ عروب شاہ شامل تھیں۔ جبکہ آفیشلز میں کوچ سید اقبال امام، باوٴلنگ کوچ سلیم جعفر، فیلڈنگ کوچ جمال حسین، فزیو ڈاکٹر رفعت، مینیجر عائشہ جلیل، سماویہ خان سلیکٹر جبکہ زبیر احمد بطور اینالسٹ شامل تھے۔ میگا ایونٹ کے آغاز میں ہی بسمہ معروف کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ بطور کپتان اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ انکے لئے بطور لیڈر ایک چیلنج ثابت ہوگا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے بارے میں گو کہ بڑے دعوے تو نہیں کئے جاسکتے تاہم ہم بہترین پرفارمنس کے لئے بے تاب ہیں۔


Pakistan Vs West Indies


پاکستان ٹیم نے پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کینبرا کے میدان مانوکا اوول میں کھیلا۔ جس میں ٹیم ورک کی بدولت پاکستان کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 124رنز بنائے۔ ندا ڈار، ڈیانا بیگ اور ایمن انور نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ پاکستان کی ٹیم نے مذکورہ رنزز کا ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکسانی بیٹسمین منیبہ علی نے 25، جبکہ جویریہ خان نے 35رنز بنائے۔ کپتان بسمہ معروف نے 38جبکہ ندا ڈار نے 18 رنزا بنائے۔

Scores in brief

Pakistan beat West Indies by eight wickets, Manuka Oval, Canberra

West Indies 124-7, 20 overs (Shemaine Campbelle 43, Stafanie Taylor 43; Diana Baig 2-19) Pakistan 127-2, 18.2 overs (Bismah Maroof 38 not out, Javeria Khan 35; Stafanie Taylor 1-20)



Pakistan Vs England


پاکستان کی ٹیم نےدوسرا میچ انگلینڈ کے خلاف 28فروری کو مانوکااوول کینبرا کے میدان میں کھیلا۔ یہ میچ انگلینڈ نے 42رنز کی برتری سے جیت لیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 158رنزبنائے۔ انگلینڈ کی کپتان ہیدر نائٹ نے 62 رنزز کی شاندار اننگ کھیلی۔ پاکستانی باوٴلرز ایمن انور نے تین، ندا ڈار نے دو جبکہ عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے سب سے نمایا ں عالیہ ریاض نے سب سے زیادہ 41رنز کی اننگ کھیلی۔ دیگر میں جوریہ خان 16، منیبہ علی 10، بسمہ معروف 4، ندا ڈار 5، ارم جاوید 4، عمائمہ سہیل 7رنزکیساتھ نمایاں رہیں۔ بسمہ معروف انگوٹھے کے فریکچر کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔

Pakistan Vs South Africa

پاکستان نے تیسرا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا۔ جس میں ایک بار پھر شکست پاکستان کا مقدر رہی۔ سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی ٹیم کو 17رنز سے شکست ہوئی۔

Pakistan Vs Thailand

پاکستان کی ٹٰیم نے اپنا آخری میچ تین مارچ کو سڈنی کی شو گراوٴنڈ میں تھائی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ تھائی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150رنز بنائے۔ تھائی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی فتح کے لئے پرامید تھی۔ تاہم پاکستان کے لئے یہ دن معجزہ ثابت ہوا اور بارش کے سبب یہ میچ بغیر کسی رزلٹ اپنے نتیجے پر نہ پہنچ سکا۔

Final rounds

میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین پانچ مارچ کو سڈنی کے میدان میں کھیلا گیا۔ بارش کے سبب پہلا سیمی فائنل کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکا مگر پول رزلٹ کی بنیاد پر بھارت کو فائنل میں رسائی مل گئی۔


دوسرا سیمی فائنل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کےمابین کھیلا گیا جو کہ آسٹریلیا نے جیت کر فائنل میں اپنا نام فائنل کرلیا۔


ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل میچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رکھا گیا تھا۔ فائنل میں چھاسی ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی جو اسکی بے حد مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ 185کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔ مدمقابل بھارت کی ٹیم صرف 99رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ یوں آسٹریلیا ایک بار پھر ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔ فائنل میچ میں سنگر کیٹی پیری نے شاندار پرفارمنس دی جس سے ہزاروں شائقین لطف اندوز ہوئے۔

4 views0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page